سوال (2347)

“تكسب المعدوم” کا معنی اور مفہوم سمجھا دیں اور آج کل کے دور کے حساب سے ہم اس پر عمل کیسے کر سکتے ہیں؟

جواب

اس کا ایک معنی صدقہ کرنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسروں کو دیتے تھے، مال نچھاور کرتے تھے، صدقہ کرتے تھے۔ اور ایک معنی یہ ہے کہ کمانا اس لیے کہ میں دوسروں کو دوں گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3 کا ایک جملہ ہے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وحی کی وجہ سے پریشان تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پانچ اوصاف ذکر کرکے حوصلہ دیا کہ اللہ تعالیٰ کبھی آپ کو رسوا نہیں کریں گے۔ ان میں ایک وصف یہ ذکر کیا کہ آپ جس کے پاس کچھ نہیں انہیں کما کر دیتے ہیں، یعنی ضرورت مندوں کی ضرورتیں پوری کرتے ہیں۔

فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ