صرف ایک قدرتی چیز سے شوگر کنٹرول ہو جائے، اور کوئی پرہیز بھی نہ ہو،  ہے نہ ششدرکر دینے والی بات؟! ایک مجرب اور موثر ٹوٹکا۔ ان شاءاللہ

شوگر ایک ایسا مرض ہے جس کا مکمل علاج شائد اب تک دریافت نہیں ہو سکا۔ طب کے کسی بھی شعبے کو دیکھ لیں اس میں علاج اس طرح کیا جاتا ہے کہ شوگر کو صرف کنٹرول ہی کیا جاتا ہے، ایسا نہیں کہ کچھ عرصہ کے بعد ادویہ سے چھٹکارہ مل جائے۔

ایلو پیتھی وغیرہ مسلسل دوائیں کھانے سے، ان کے سائیڈ ایفکٹس (ضمنی اثرات) بھی ظاہر ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ دوسرا مسئلہ یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ اس کی ڈوز کو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھانا پڑتا ہے۔ ایک وقت ایسی سٹیج بھی آجاتی ہے کہ دوا کی بھاری مقدار بھی اثر نہیں کرتی اور شوگر باوجود Heavy Dose یعنی زیادہ خوراک لینے سے بھی کنٹرول نہیں ہوتی۔

ایسی صورت حال میں اگر دوائیوں اور انسولین کے بغیر شوگر کنٹرول میں رہے اور اچھی طرح کنٹرول ہو جائے تو اس سے بڑھ کر اور کیا چاہیے؟! مزید یہ کہ ساتھ مریض کو کھانے پینے کی سخت پابندیاں بھی نہ سہنا پڑیں، تو یہ یقینا سونے پر سہاگہ ہے۔

راقم کو ایک ایسے شخص سے ملنے کا اتفاق ہوا، جس نے اس نسخے کو خود استعمال کیا اور بتایا کہ کئی سال سے وہ یہ نسخہ استعمال کر رہا ہے اور ساتھ کوئی پرہیز بھی نہیں ہے، حتی کہ Carbonated water سوڈا کی بوتلیں یا سافٹ ڈرنکس بھی دو تین بار پیتا ہے، پھر بھی صحت مند زندگی جی رہا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے یہ بتایا کہ یہی نسخہ ان کے والد صاحب نے چالیس سال قبل سے استعمال کرنا شروع کیا تو وہ آج نوے سال کی عمر میں بھی ایک نارمل زندگی گزار رہے ہیں۔
اس نسخے کو استعمال کرنے والے اسحاق صاحب کی عمر کوئی ساٹھ برس کے قریب ہے، لیکن کئی برس سے شوگر کی وجہ سے ان پر اس کے نقصان دہ اثرات نظر نہیں آتے، بلکہ وہ ایک متحرک اور ایکٹو لائف سٹائل جی رہے ہیں۔

نسخہ انتہائی آسان ہے، جو کہ درج ذیل ہے:

کوڑے تمے کے بیج لینے ہیں اس کو دن میں دو دفعہ پانی کے ساتھ نگل لینا ہے۔ خوراک یہ ہے کہ: چند بیج جن کی تعداد چٹکی بھر ہو استعمال کرنے ہیں۔

یاد رہے تمے سے نکلے ہوئے بیج نہیں لینے جو کہ پنساری حضرات سے عام ملتے ہیں۔ سالم تمہ لینا ہے اس کے بیچ خود نکال کر استعمال کرنے ہیں۔ اگر سبز مل جائے تو اس کو گھر میں سوکھا یا خشک کر لیں۔ پہلی خوراک صبح نہار منہ دوسری خواراک عصر کے بعد لینی ہے۔

واضح رہے جن افراد کو شوگر زیادہ ہے، وہ ساتھ اپنی شوگر والی گولی بھی استعمال کریں، کیونکہ اس نے ایک دم شوگر کو نیچے نہیں کرنا، بلکہ آہستہ آہستہ کم کرنا ہے۔ لیکن شوگر کی میڈیس (گولی) کی مقدار کم کردیں۔ یعنی اگر دن میں ایک لیتے ہیں تو ناغہ کر لیں۔ ساتھ شوگر کو چیک بھی کرتے رہیں۔ اگر کم ہو رہی ہے تو گولی کو ترک کر دیں۔ اس تمے کے بیج کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا ہے، کیونکہ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں، بلکہ ساتھ ساتھ دیگر بیماریوں کے لیے بھی مفید ہے۔