قرآنِ کریم کا یہ اعجاز ہے کہ اسے مختلف روایات و قراءات میں پڑھا جاسکتا ہے۔ رمضان ماہِ قرآن میں کتاب اللہ کے اس اعجازی پہلو کو نمایاں کرنے کے لیے ’العلماء‘ کی طرف سے ایک آن لائن مسابقہ منعقد کیا جارہا ہے، جس میں قراءاتِ قرآنیہ میں مہارت رکھنے والے قرائے کرام حصہ لے سکتے ہیں۔
• سورۃ البقرۃ، آیات 183 تا 187 [يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا…. إلى قوله…. لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ]
• تلاوت عشرہ صغری (بہ طریقِ شاطبیہ و دُرّہ) کے مطابق کسی روایت میں ہو۔ (روایت /طریق/وجہ کا تعین ادارے کی طرف سے کیا جائے گا، تاکہ تکرار اور خلط سے بچا جاسکے)
• تلاوت ’حدر‘ میں ہو، جیسا کہ عموما نماز اور تراویح وغیرہ میں پڑھا جاتا ہے۔
• تلاوت ’ویڈیو‘ یا ’آڈیو‘ کسی بھی فارمیٹ میں بھیجی جاسکتی ہے، لیکن اگر ویڈیو ہو تو ریکاڈنگ کرتے ہوئے گرین بیک گراؤنڈ استعمال کیا جائے۔
• ریکارڈنگ صاف ستھری ہو، ساؤنڈ ایفیکٹس وغیرہ بالکل استعمال نہ کیے جائیں۔
• مکمل اہتمام و احتیاط کریں تاکہ تلاوت میں تجوید/ قراءت وغیرہ کسی قسم کی غلطی نہ ہو۔
• تلاوت بھیجنے کی آخری تاریخ 15 مارچ 2023ء ہے۔
نوٹ: تمام تلاوتیں جمع ہونے کے بعد چیکنکنگ/ ججمنٹ کے مراحل سے گزر کر ہماری ویب سائٹ/ یوٹیوب/ فیس بک پر رمضان میں یومیہ ترتیب کے ساتھ اپلوڈ کی جائیں گی۔
نمایاں پوزیشنز اور انعامات:
پوزیشنز کا اعلان 15 شوال تک کیا جائے گا، اور انعامات حسبِ ذیل ہوں گے:
پہلی پوزیشن: دس ہزار کی کتابیں
دوسری پوزیشن: سات ہزار کی کتابیں
تیسری پوزیشن: پانچ ہزار کی کتابیں
چوتھی پوزیشن: تین ہزار کی کتابیں
پانچویں پوزیشن: دو ہزار کی کتابیں
اور بقیہ تمام منتخب مشارکین کو ایک ایک ہزار کی کتابیں بطور انعام پیش کی جائیں گی۔ ان شاءاللہ۔
تلاوتیں ارسال کرنے اور بقیہ معلومات کے لیے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیجیے:
قاری عمیر شبیر: +923204776775
قاری طلحہ وحید: +923257175541