سوال (2509)
کیا گانے کے طرز پر نعت پڑھنا یا سننا جائز ہے؟
جواب
کئی علماء اس سے بھی منع کرتے ہیں، نشید نعت نظم لیکن اشعار اگر درست ہیں تو پڑھے جا سکتے ہیں۔
ان شاء اللہ
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
اصل شاعرانہ کلام ہے، وہ شرک، غلو اور بے ہودگی سے پاک ہو، میوزک اور رقص بھی نہ ہو، تو پھر کسی حد تک اجازت موجود ہے، اس کو بہت زیادہ رواج نہیں دینا چاہیے، باقی طرز کا معاملہ ہے، اس میں یہ ہوتا ہے کہ کبھی آپ نے حمد یا نعت بنایا ہے، اسی طرز پر کسی سنگر نے کچھ بنالیا ہے، یا کسی سنگر نے کچھ بنایا ہے، اس کے طرز پر نعت وغیرہ بنایا گیا ہے، اس میں تو صرف سبقت کی بات ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ