سوال 7158

السلام علیکم ورحمۃ اللہِ وبرکاتہ
کیا واقعہ معراج میں ایسی کوئی بات صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ رسول اللہ نے کہا التحیات للہ والصلوات۔۔۔ اللہ نے کہا: السلام علیک ایھالنبی ورحمۃ اللہ۔۔۔
کیا ایسی کوئی صحیح روایت ملتی ہے؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بے سند، جھوٹا قصہ ہے۔ ثابت نہیں
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب

فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ

محترم مفتی صاحب کی یہی بات درست ہے تشہد کے حوالے سے۔ التحیات کے حوالے سے یہ بات مشہور کہ التحیات جو ہے معراج کا تحفہ ہے اور اس طرح پیشکش ہوئی اور اس طرح جواب ملا، تو یہ سندِ صحیح سے ثابت نہیں ہے۔ معراج ثابت ہے، معراج کے تحائف ثابت ہیں مگر التحیات کا جو منظر اور پس منظر ہے یہ ثابت نہیں ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ