سوال 7159
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مشائخ عظام کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یا سلف و خلف میں کسی کا قربانی کی واجبیت کا موقف؟ یا جمہور اہل علم اس کے بارے میں کیا موقف ہے؟
جواب
وعلیکم السلام!
یہ موقفِ جمہور تو نہیں، البتہ بعض اہلِ علم کا خیال ہے کہ قربانی فرضیت یا وجوب کے درجے میں ہے۔ ہمارے نزدیک قربانی سنت ہے۔
محدثین نے بھی اضحیہ کے سنت ہونے کا باب باندھا ہے، یعنی “سنۃ العید” کا باب قائم کیا گیا ہے، اور اس میں یہی مسئلہ ثابت کیا گیا ہے کہ قربانی سنت کے درجے میں ہے۔
اسی طرح سیدنا ابن عمرؓ کی روایت میں آتا ہے کہ ان سے پوچھا گیا: کیا قربانی واجب ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: “نبی کریم ﷺ نے قربانی کی، مسلمانوں نے کی، اور ہم بھی کرتے ہیں”۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک بھی قربانی سنت کے درجے میں تھی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




