سوال (2265)

آج رات خواب میں بہت سے مختلف پرندے دیکھے ہیں، جو ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت تھے، ان میں سے دو نہایت خوبصورت پرندے میں نے پکڑ لیے تو وہ مجھ سے آزاد ہونے کے لیے زور سے میرے ہاتھوں پر پنجے مار رہے تھے، جس کی تکلیف مجھے محسوس ہو رہی تھی، مگر میں انہیں تب بھی چھوڑتا نہیں ہوں اور انہیں رکھنے کے لیے دوسرے لڑکے کو پکڑا دیتا ہوں اور خوش ہوتا ہوں کہ میں نے دو خوبصورت پرندے پکڑ لیے ہیں، دوسرا لڑکا میرے گھر کے سامنے والے گھر سے ہوتا ہے، جو صحیح العقیدہ اور نمازی ہے، وہ پرندوں کو پکڑنے کے دوران کہتا ہے کہ انہیں فورا چھوڑ دیں نہیں تو ان کے پنجوں کے لگے نشانات سے زہر پھیل جاتا ہے، مگر میں پھر بھی نہیں چھوڑتا ہوں، البتہ پرندے پکڑانے کے بعد میں اپنے الٹے ہاتھ دیکھتا ہوں تو دو جگہ پر ہلکی سی خراشیں لگی ہوتی ہیں اور میں اس لڑکے کو اپنی پاکٹ سے پانچ سو روپے دیتا ہوں کہ ان لگی خراشوں کے علاج کے لیے وہ دوا اور ٹیوب لاؤ جو تم کہہ رہے ہو۔
آپ سے اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں کہ میں تب سے اب تک پریشان ہوں

جواب

دو خوبصورت پرندوں سے مراد علم ہے کہ جس کے حصول و خدمت کے لیے آپ اپنی صحت و آرام کی بھی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔
واللہ اعلم

فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ

خيراٌ رأيتَ إن شاء الله

دو بچے ہوں گے، بیمار ہوں گے، لیکن دونوں بچے سلامت رہیں گے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

سائل:
آج میری بیٹی 10 دن کی ہو گئی ہے اور اسے کچھ سانس رکنے کی پرابلم ہوتی ہے ۔ مجھے خود بیمار ہوتے ہوئے 18 سال پورے چکے ہیں۔