سوال (1928)
کیا عشاء کی نماز کو فجر کی نماز کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
کوئی بھی نماز کسی وجہ سے رہ جاتی ہے تو جب موقع ملتا ہے تو فورا پہلی فرصت میں اس کی ادائیگی کرنی چاہیے سستی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
“مَنْ نَسِيَ صَلَاةٌ فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَها لَا كَفَّارَةَ لَهَا إِلَّا ذَلِكَ، وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِى” [صحیح بخاری:597]
اگر کوئی نماز پڑھنا بھول جائے تو جب بھی یاد آ جائے اس کو پڑھ لے۔ اس پر اس قضاء کے سوا اور کوئی کفارہ نہیں۔ اور اللہ تعالی نے فرمایا کہ (وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِى) نماز میرے یاد آنے پر قائم کر۔
فضیلۃ العالم عبدالرحیم حفظہ اللہ