سوال (2202)
کیا شرٹ وغیرہ پر اپنی تصویر لگانا جائز ہے؟
جواب
“لعن اللہ المصورین” یہ حدیث یاد رہنی چاہیے۔ اللھم وفق۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
تصویر کی اجازت بہت مجبوری کی حد تک ہے، تصویر کی حرمت کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگا سکتے ہیں کہ اہل علم نے اسے عقیدہ کے باب میں داخل کیا ہے، یہ الگ بات ہے کہ کچھ حرام چیزیں “بوقت ضرورت” مباح ہو جاتی ہیں، لیکن یاد رہے کہ وہ ضرورت آپ کے مطابق نہ بلکہ شرعی قواعد و ضوابط کے مطابق ہو، نیز ضرورت “بقدر” ہی پوری کی جائے گی، اس لیے شرٹ وغیرہ پر تصویر لگانا اس طرح کے کام شوق سے تعلق رکھتے ہیں، لہذا شوق میں دینی تعلیمات کو پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا ہے۔
فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ