سوال (2439)
کیا حیض والی عورت پر بھی اذان کا جواب دینا واجب ہے؟
جواب
اذان کا جواب جو زبان سے دیا جاتا ہے، اذان کے کلمات دہرا کر وہ مستحب ہے، جو جواب دے گا اس کو ثواب ملے گا جو جواب نہیں دے سکتا اس پہ کوئی گناہ نہیں ہے، یہی حکم حیض والی عورت کا ہے، اگر وہ جواب دینا چاہے تو دے سکتی ہے نہ دینا چاہے تو بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
ان شاءاللہ
فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ