سوال (2179)
ایک لڑکی دو دن سے خواب میں اپنا نکاح ہوتا دیکھ رہی ہے ، اس میں اس نے گرین کلر کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور برقع بھی گرین ہے اور سکارف بھی گرین ہے اور رخصتی ہو رہی ہے اور وہ کہتی ہے میں کہہ رہی ہوں مجھے برقع پہنادو؟
جواب
اگر کنواری ہے تو عنقریب مبارک رشتہ کی نوید ہے ان شاءاللہ
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل:
رشتہ ہو چکا ہے۔
جواب:
جی پھر بھی اچھا خواب ہے، خیر و برکت کے حصول کی طرف اشارہ ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل:
اور جس کے ساتھ رشتہ ہوا ہے، اسی کے بارے میں خواب دیکھا ہے؟
جواب:
غالباً یہ رشتہ دینداری کی بنیاد پر ہوا ہے، نکاح ہوتے دیکھنا تو سوچ و فکر کی عکاسی ہے، لیکن سبز لباس خیر و سعادت کی دلیل ہے۔
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ
سائل:
جی جی اسی بنیاد پر ہوا ہے ، لڑکی قاریہ ہے اور لڑکا بھی قاری ہے اور ابھی دین کا علم حاصل کر رہا ہے۔