سوال (1437)

میرے پاس کافی رسائل جمع ہو گئے ہیں ، اب یہ کافی پرانے ہو چکے ہیں کیا ان کو جلایا جا سکتا ہے؟

جواب

مقدس اوراق جو قابل استعمال نہیں ہیں ، ان کو مناسب انداز سے اور مناسب محفوظ جگہ پر جلادیں ۔ کسی کو پتہ نہ چلے، فتنے اور یورش سے بچیں۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

اس بات پر بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے ، یہ کام ایسے سمجھیں کہ اپنے سائے سے بھی چھپا کر کرنا چاہیے ، ورنہ فتنہ پرور لوگ بہت بڑے فتنے کرتے ہیں ، کئی واقعات ہوئے ہیں ، جان تک لےلیتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ