الْبَاسِطُ
(وسعت دینے والا)

’’روزی کشادہ کرنے والا، فراخی دینے والا، جو رزق کو وسیع کرتا ہے اور دلوں کوکشادہ کرتا ہے‘‘۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

«إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللَّهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يُطَالِبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ»

” بلاشبہ اللہ عزوجل ہی نرخ مقرر کرنے والا ہے ، وہی تنگی کرنے والا ، وسعت دینے والا ، روزی رساں ہے ۔ اور مجھے یقین ہے کہ میں اللہ سے اس حال میں ملوں گا کہ تم میں سے کوئی بھی مجھ پر کسی خون یا مال کے معاملے میں کوئی مطالبہ نہ رکھتا ہو گا ۔ “

[سنن ابی داؤد: 3451]