الرَّزَّاقُ (روزی دینے والا)

’’روزی دینے والا،جو ہر جاندار کے لئے اسبابِ رزق مہیا کرنے اور روزی پہنچانے والا ہے‘‘۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔

«وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا وَمُسْتَوْدَعَهَا كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُبِينٍ»

’’اور زمین میں کوئی چلنے والا (جاندار) نہیں مگر اس کا رزق اللہ ہی پر ہے اور وہ اس کے ٹھہرنے کی جگہ اور اس کے سونپے جانے کی جگہ کو جانتا ہے، سب کچھ ایک واضح کتاب میں درج ہے‘‘۔

[سورة هود : 6]