نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نیند سے بیدار ہوتے تو، ہاتھوں کو چہرے پر پھیرتے، تاکہ نیند کے اثرات ختم ہوجائیں۔ حدیث کے الفاظ ہیں:
“يَمْسَحُ النَّوْمَ عن وجْهِهِ بيَدِهِ، ثُمَّ قَرَأَ العَشْرَ الآيَاتِ الخَوَاتِمَ مِن سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ”.
’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ کے ساتھ چہرے سے نیند صاف کرتے، پھر سورۃ آل عمران کی آخری دس آیات تلاوت فرماتے‘‘۔
[بخاری:183، مسلم:763]