سوال 7203

کیا یہ فرمان نبوی ﷺ ہے ؟
‏رسول اکرم ﷺ نے فرمایا:
علم والے کی عزت کرو، کیونکہ وہ نبیوں کا جانشین ہے۔ [سنن ترمذی: 2683]

جواب

اس متن سے روایت اس باب میں سنن ترمذی میں نہیں ہے البتہ علماء انبیاء کرام کے وراث ہیں یہ الفاظ سنن ترمذی میں موجود ہیں۔
اور یہ حقیقت ہے کہ وحی الہی،دین اسلام کے حقیقی وارث انبیاء کرام کے بعد ثقہ وعادل علماء کرام ہیں ان کی عزت وتکریم درحقیقت قرآن وحدیث ،دین اسلام کی عزت وتکریم ہے۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ