سوال 7202

ساتویں دن عقیقہ کا جانور کسی مجبوری کی وجہ سے ذبح نہیں کیا اگر نویں دن ذبح کرلیں تو عقیقہ ادا ہوجائے گا؟

جواب

جی اگر ایسا کسی شرعی عذر و مجبوری کے سبب ہوا ہے تو ہو جائے گا۔
رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا:
إنما الأعمال بالنيات (صحیح البخاری)
ارشاد باری تعالی ہے:

فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنفِقُوا خَيْرًا لِّأَنفُسِكُمْ

سو الله سے ڈرو جتنی طاقت رکھو اور سنو اور حکم مانو اور خرچ کرو، ( ایسا کرنا )تمھارے اپنے لیے بہتر ہوگا
[سورة التغابن: 16]
اس مسئلہ کی احادیث وآثار کے مطابق جو ہم سمجھے ہیں وہ یہی ہے کہ شرعی عذر کے سبب عقیقہ کرنا اگر ممکن نہیں ہو تو مقررہ وقت کے بعد بھی کر سکتے ہیں
البتہ اس مسئلہ میں اہل علم کے ایک طبقہ نے اختلاف کیا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ بعد کیا گیا ذبیحہ صرف صدقہ ہو گا۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ