دشمن کے شر سے حفاظت کی دعائیں
اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ وَنَعُوذُبِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ
اے اللہ ہم تجھے ان کے مقابلے میں پیش کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ میں آتے ہیں۔
[سنن ابوداود: 1537]
حَسْبُنَا اللّٰهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ
اللہ ہمیں کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔
[سورۃ آل عمران: 173]
اللَّهُمَّ اكْفِنِيْهِمْ بِمَا شِئْتَ
اے اللہ! تو جس طرح چاہے مجھے ان (دشمنوں) سے کافی ہو جا۔
[صحیح البخاری: 2931]
أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ
میں اللہ کے کامل کلمات کے ذریعے اس کی پیدا کردہ ہر چیز کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔
[صحیح مسلم: 2708]




