نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے:
“أفضلُ الصلواتِ عندَ اللهِ صلاةُ الصبحِ يومَ الجمعةِ في جماعةٍ”. [مسند البزار:1270،صحيح الجامع:1119]
’ اللہ تعالی کے ہاں افضل ترین نماز، جمعہ کے دن فجر کی نماز باجماعت ہے‘۔
جمعہ کے دن فجر کی نماز میں “سورۃ السجدۃ” اور “سورۃ الدھر” پڑھنا مسنون عمل ہے۔ [مسلم:879]