حوضِ کوثر کا مشروب

” «إِنِّي لَبِعُقْرِ حَوْضِي أَذُودُ النَّاسَ لِأَهْلِ الْيَمَنِ أَضْرِبُ بِعَصَايَ حَتَّى يَرْفَضَّ عَلَيْهِمْ». فَسُئِلَ عَنْ عَرْضِهِ فَقَالَ: «مِنْ مَقَامِي إِلَى عَمَّانَ» وَسُئِلَ عَنْ شَرَابِهِ فَقَالَ: «أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، يَغُتُّ فِيهِ مِيزَابَانِ يَمُدَّانِهِ مِنَ الْجَنَّةِ، أَحَدُهُمَا مِنْ ذَهَبٍ، وَالْآخَرُ مِنْ وَرِقٍ»”

سیدنا ثوبان رضی اللی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے حوضِ کوثر کے مشروب کے بارے میں پوچھا گیا تو آپﷺ نے فرمایا: ” وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، جنت سے دو پرنالے اس میں تیزی سے شامل ہو کر اس میں اضافہ کرتے رہتے ہیں، ان میں سے ایک پرنالہ سونے کا ہے اور دوسرا چاندی کا”۔

(صحیح مسلم: 2301)