شہداء بھی علماء بننے کی خواہش کریں گے!!
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
«عليكم بالعلم قبل أن يُرْفَع، ورفعُه هلاكُ العلماء، فوالذي نفسي بيده لَيَوَدَُنَّ رجالٌ قُتِلوا في سبيل الله شهداء أن يبعثهم اللهُ علماء؛ لما يرون من كرامتهم، وإنَّ أحدًا لم يولد عالمًا، وإنما العلمُ بالتعلُّم»
’’علمِ دین حاصل کرو! قبل اس کے کہ اسکو اٹھا لیا جائے اور علماء کا فوت ہونا در حقیقت علم کا اٹھنا ہے، اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اللہ تعالیٰ کے ہاں علمائے کرام کی عزت دیکھ کر تو شہداء بھی علماء بن کر لوٹنے کی تمنا کریں گے۔ یاد رکھیں! کوئی بھی پیدائشی عالم نہیں ہوتا بلکہ علم تو (علماء سے) سیکھنے سے آتا ہے‘‘۔
[مفتاح دار السعادة، ص:339]