قرآن تمہارےحق میں یا خلاف حجت ہے

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

” وَالْقُرْآنُ حُجَّةٌ لَكَ أَوْ عَلَيْكَ ”

“قرآن تمہارے حق میں یا تمہارے خلاف حجت ہے”۔

(صحیح مسلم:223)

وضاحت : جو شخص قرآن مجید کی تلاوت کرتا اور اس پر عمل کرتا ہے قرآن قیامت کے دن اس کے حق میں گواہی دے گا، اس کے لیے سفارش کرے گا اور جس نے قرآن کو چھوڑدیا قرآن اس کے خلاف گواہی دے گا۔