سوال 7804
السلام علیکم! شیخ محترم غسل جنابت وحیض کتنی دیر تک کرلیے جائیں۔
جواب
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته تاخیر کرنے میں ممانعت کوئی نہیں ہے، البتہ نماز تو پڑھنی ہے، اس کیلئے طہارت ضروری ہے، بس اس بات کا خیال رکھیں
وَإِن كُنتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا
اور اگر تم جنابت کی حالت میں ہو تو خوب پاکی حاصل کرو [سورۃ المائدہ آیت نمبر : 6] ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ




