مرد و زَن کا اختلاط

امام ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

’’حکمران پر واجب ہے کہ وہ بازاروں، گلیوں اور مردوں کی مجالس میں مرد و زَن کے اختلاط پر پابندی عائد کرے…… حکمران سے اس متعلق اللہ تعالی کے ہاں سوال ہوگا، کیوں کہ یہ بہت بڑا فتنہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : میں نے اپنے بعد مردوں کے لیے عورتوں سے بڑھ کر کوئی فتنہ نہیں چھوڑا‘‘۔

[الطرق الحكمية في السياسة الشرعية: 2/ 721]