مسجد میں جانے کا ثواب
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا:
«من غدا إلى المسجد وراح، أعد الله له نزله من الجنة كلما غدا أو راح»
’’جو شخص مسجد کی طرف صبح و شام بار بار آتا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کی مہمانی تیار کرتا ہے، جب بھی وہ صبح اور شام (مسجد میں) آتا اور جاتا ہے۔‘‘
صحیح البخاری(662)