مسنون قیام اللیل کی رکعات

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا:

مَا كَانَ يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ وَلَا فِي غَيْرِهِ عَلَى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً

رسول اللّٰہ ﷺرمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے..

[صحیح بخاری:2013]

خلیفہ راشد امیر المؤمنین عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابی بن کعب اور سیدنا تمیم الداری (رضی اللہ عنہما) کو حکم دیا کہ وہ لوگوں کو گیاہ رکعات قیام کروائیں۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ امام لمبی سورتیں تلاوت کیا کرتے تھے یہاں تک کہ ہم طولِ قیام کے سبب لاٹھیوں کا سہارا لیتے اور فجر کے قریب اپنے گھروں کو لوٹتے۔

[موطا مالک، روایۃ یحییٰ:1/ 172 ح 302]