وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

“قَالَ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ عَلَى الْمُشْرِكِينَ قَالَ إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ لَعَّانًا وَإِنَّمَا بُعِثْتُ رَحْمَةً”

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے عرض کی گیا، اللہ کے رسول! مشرکوں کے لیے بد دعا فرمائیں، آپﷺنے فرمایا : “مجھے لعنت کرنے کے لیے نہیں بھیجا گیا، مجھے تو باعث رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے” ۔

(صحیح مسلم : 2599)