برتر کو نہیں، کمتر کو دیکھو
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
انْظُرُوا إِلَى مَنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقَكُمْ فَهُوَ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ
”اس شخص کو دیکھو جو (مال، رزق اور دنیاوی نعمتوں میں) تم سے کم ترہے، اور اس شخص کی طرف نہ دیکھو جوتم سے بڑھ کر ہے؛ کیونکہ یہی بات اس کے زیادہ لائق ہے کہ تم اللہ تعالیٰ کی نعمت کو حقیر نہ سمجھو“۔
[صحیح مسلم:7430]


