جمعہ اور دس دن کی مغفرت

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”جو شخص وضو کرے اور خوب اچھی طرح وضو کرے، پھر جمعہ کے لیے آئے، خطبہ غور سے سنے اور خاموش رہے، تو اس کے ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ اور مزید تین دن کے گناہ بھی معاف کر دیے جاتے ہیں۔ اور جو شخص کنکریوں کو چھوئے، اس نے لغو اور فضول کام کیا“۔

[صحیح مسلم:1988]