بروزِ جمعہ : بخور اور خوشبو

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
> “سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن مسجد جانے کے لیے اپنے کپڑوں کو خوشبو کی دھونی دیتےہے۔”
> [مصنف ابن ابی شیبة: 2/141 ، حسن]
>
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں:
> “عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن غسل کرتے ،اور اپنے پاس موجود سب سے بہترین خوشبو لگاتے۔”
> [مصنف ابن ابی شیبة: 1/480 ، صحیح]