سیدنا خالد بن حزام رضی اللہ عنہ ہجرت کے سفر پر حبشہ نکلے اور راستے میں ان کی وفات ہو گئی۔ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ”مجھے ان کی وفات کا جس قدر غم ہوا، اور کسی چیز کا اتنا غم نہیں ہوا، کیونکہ جو بھی ہجرت کرتا تھا اس کے ساتھ اس کے گھر یا خاندان کا کوئی فرد ہوتا تھا ،جبکہ بنو اسد میں سے صرف میں اور خالد ہی تھے۔“
(تفسير ابن أبي حاتم : ٥٨٨٨، حسَّن إسنادَه الألباني)




