عورتیں شیشوں کی مانند ہیں

حدیث کا متن:
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے؛
نبی کریم ﷺ ایک سفر میں تھے۔ ایک نوجوان اونٹوں کو حدی (ترانہ) سنا کر چلا رہا تھا، جس کا نام انجشہ تھا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اے انجشہ! آہستہ چلو، شیشوں (جیسی نازک سواریوں) کو لے جا رہے ہو“۔
تابعی ابو قلابہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد عورتیں ہیں۔
حوالہ:
[صحیح البخاری:6161]