غم و پریشانی سے نجات کی عظیم دعا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

”جس شخص کو کبھی کوئی غم یا پریشانی پہنچے اور وہ یہ دعا پڑھے:

اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْـدُكَ، وَابْنُ عَبْـدِكَ، وَابْنُ أَمَـتِـكَ، نَاصِيَـتِي بِيَـدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُـكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَــاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِّنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَـيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيـْعَ قَلْـبِيْ، وَنُورَ صَـدْرِيْ، وَجَــلَآءَ حُـزْنِیْ، وَذَهَـابَ هَـمِّيْ

تو اللہ تعالیٰ اس کے غم اور پریشانی کو دور فرما دیتا ہے اور اس کے بدلے اسےکشادگی اور راحت عطا فرما دیتا ہے“۔پوچھاگیا: یا رسول اللہ! کیا ہم یہ دعا سیکھ نہ لیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیوں نہیں! جس شخص نے اسے سنا ہے، اسے چاہیے کہ اسے سیکھ لے(یاد کر لے)“۔

[مسند أحمد: 391/1، السلسلة الصحيحة:2928،وصححه الألباني]