آجکل سوشل میڈیا پر کچھ لوگ جمعرات کے دن کے روزے کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار ہیں، اس حوالے سے گزارش یہ ہے کہ مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی سے اگرچہ کچھ کوتاہی ہوئی ہے، لیکن بہرصورت گواہیاں موصول کرنا، اور ان کی مختلف انداز سے تحقیق اور جانچ پڑتال کرنا، اس امور کے سبب اگر دیر ہوگئی ہے، تو اسے غلط رنگ نہیں دینا چاہیے۔ جب معتبر گواہیوں کی بنیاد پر ’رؤیتِ ہلال’ کا اعلان کردیا گیا ہے، تو پھر شکوک و شبہات میں مبتلا ہوئے بغیر اس کے مطابق صیام و قیام وغیرہ عبادات سرانجام دینی چاہییں۔
فضیلۃ الشیخ حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ