وقت سے پہلے افطاری کا انجام

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:

میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس دو آدمی آئے اور انہوں نے مجھے میرے بازو سے پکڑ لیا)۔۔۔ لمبی حدیث ذکر کی، اس میں یہ بھی ہے کہ: (وہ مجھے ایک ایسی قوم کے پاس لے گئے جنہیں ان کی ایڑھیوں کے بل لٹکایا گیا تھا، ان کی بانچھیں چیر دی گئی تھیں اور ان سے خون بہہ رہا تھا، میں نے کہا: یہ کون ہیں؟ تو انہوں نے کہا: “یہ افطاری کا وقت ہونے سے پہلے روزہ افطار کرنے والے لوگ ہیں”)

[سلسلہ صحیحہ:3951]