سوال (2550)

ایک شوہر اپنی بیوی سے ہر ٹائم ہر وقت لڑائی کرتا ہے، کیا اس کو دم وغیرہ کروایا جا سکتا ہے؟

جواب

کیا شوہر شروع سے ایسا ہی ہے یا اب ایسا ہوا ہے۔۔۔۔۔؟؟ اگر وہ شخص شروع سے اسی رویہ و بداخلاقی کو جاری رکھے ہوا ہے تو یہ عادت سیئہ بچپن سے ہے، جسے خوب کوشش کر کے اب کنٹرول تو کیا جا سکتا مگر ختم نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ اگر شروع سے نہیں ہے اور کسی جانی، مالی حادثہ یا بیوی کے رویے نے ایسا بنا دیا ہے تو اسے تقدیر وایمان پر واقع نصائح و ارشادات بیان کریں ، ساتھ میں دعا کا اہتمام کریں، اگر وہ صحیح العقیدہ باعمل ہے اور اچھے اخلاق والا بھی تو کسی، حادثہ، بیماری، جادو وغیرہ نے ایسا بنادیا ہے اور مقصد گھر کو اجاڑنا ، اکھاڑنا ہوسکتا ہے تو فورا کسی باعمل صحیح العقیدہ راقی یعنی دم کروانے والے سے علاج شروع کیا جائے، یہ آخر الذکر صورت حال میرے ساتھ پیش آ چکی ہے،
2006 میں میری بیماری کا آغاز دل کی تکلیف سے ہوا ٹیسٹ، علاج ہسپتال میں داخل ہر چیز نارمل دوا کا کوئی اثر نہیں، ایک سال گزرنے کے بعد جادو کی علامات شروع ہوئیں 2008 میں یہ حالت بن چکی تھی کہ والدین، بھائی، بہنیں مجھے زہر لگتے تھے، ان سب رشتوں سے نفرت، ان پر شدید غصہ آنا حتی کہ ان سے بد اخلاقی سے پیش آنے تک نوبت پہنچ چکی تھی تو یہ عجیب کیفیت دم کروانے سے ہی نارمل ہوئی یاد رہے میں بیماری سے پہلے ایسا نہیں تھا نہ اب ایسا ہوں۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ