سوال (2576)

صبح کے اذکار فجر کی اذان اور اقامت کے درمیان کیے جا سکتے ہیں؟

جواب

صبح کے اذکار فجر کی اذان کے بعد کسی بھی وقت کیے جا سکتے ہیں، لہذا اگر آپ کے پاس فجر کی اذان اور نماز کے درمیان وقت ہے تو کر سکتے ہیں، رہی یہ بات کہ اس کی دلیل کیا ہے، تو دلیل یہ ہے کہ فجر کی اذان کے بعد کسی بھی وقت یہ اذکار کیے جا سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ

سائل:
اور ان کی کما حقہ تاثیر کا آخری وقت کیا ہے؟
جواب:
سورج طلوع ہونے سے پہلے کسی بھی وقت میں یہ اذکار کیے جا سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ