سوال (2239)
مشائخ وہ حدیث چاہیے، جس میں ان علماء کا ذکر ہے جو خود تو عمل نہیں کرتے ہیں، لیکن لوگوں کو وعظ کرتے ہیں، غالباً کچھ اس طرح کی وعید ہے کہ ان کو جہنم کے نچلے گھڑے میں پھینکا جائے گا؟
جواب
قَالَ رُسْوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم : أُتِیْتُ لَیْلَۃَ أُسْرِی بِيْ عَلٰی قَوْمٍ تُقْرَضُ شِفَاھُھُمْ بِمَقَارِیْضَ مِنْ نَّارٍ، کُلَّمَا قَرَضَتْ وَفَتْ، فَقُلْتُ: یَا جِبْرِیْلُ مَنْ ھٰٓؤُلَاء؟ قَالَ: ھٰٓؤُلَائِ خُطَبَائُ أُمَّتِکَ الَّذِیْنَ یَقُوْلُوْنَ مَاَلا یَفْعَلُوْنَ، وَیَقْرَؤُوْنَ کِتَابَ اللّٰہِ وَلَا یَعْمَلُوْنَ بِہٖ [صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۱۲۹]
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:
”جس رات مجھے معراج کروائی گئی اُس رات (اوپر آسمانوں پر) مجھے ایک ایسی قوم کے پاس لایا گیا، جن کے ہونٹوں کو آگ کی قینچیوں سے کاٹا جا رہا تھا۔ جب ان کے ہونٹوں کو کاٹ دیا جاتا تو وہ پھر سے ٹھیک ہو جاتے۔ میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ تمہارے امت کے وہ خطیب حضرات و واعظین ہیں کہ جو زبانوں سے وہ کہتے تھے جسے وہ کرتے نہیں تھے۔ حالانکہ وہ اللہ کی کتاب کو پڑھتے تھے مگر اس پر وہ عمل نہیں کرتے تھے۔”
فضیلۃ العالم عبداللہ عزام حفظہ اللہ