سوال (3131)
کیا “الرشید” اللّٰہ پاک کا صفاتی نام ہے؟
جواب
دلیل سے تو ثابت نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: بعض حضرات قرآن کے صفحے میں جو لکھا ہے، اس کو بطور دلیل پیش کرتے ہیں، اگر ہم کہتے ہیں کہ یہ ثابت نہیں تو وہ کہتے ہیں پھر باقی صفات کا انکار بھی لازم آتا ہے۔
جواب: وه ترتيب اور عدد حديث کی روشنی میں نہیں لکھا گیا ہے، جو کہتا ہے کہ ثابت ہے، اس پر بنتا ہے کہ وہ صحیح روایت لے آئے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: اسی طرح کاشف نام ہے؟
جواب: کچھ نام بس صفات کو لے کر کشید کئے گئے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ