سوال 7070

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شادی کے موقع پر دودھ پلانا شرعاً کیسا ہے؟ اور ایک روایت بھی اس سلسلہ میں ماں جی سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے متعلق ہے تو اس کی سندی حیثیت کیا ہے؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سیدہ عائشہ سے نکاح کے موقع پر دودھ پلانے کا ذکر ملتا ہے وہ دودھ کا پیالہ سیدہ عائشہ کی بہن اسماء نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا آپ نے کچھ پیا بقیہ سیدہ عائشہ کو پینے کو کہا۔۔۔۔الخ
مگر ہمارے ہاں اسکی شکل کچھ اور ہے دولہا کی سالیاں دودھ پیش کرتی ہیں اور پھر اس سے تحفہ طلب کرتی ہیں اس موقعہ پہ خوب ھلا گلا ہوتا ہے اور اگر ساس یا سالیاں اسلامی آداب میں رہ کر با پردہ یہ کام کریں تو حرج نہیں ہے ،لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہی ظہیر حفظہ اللہ