سوال 7068
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک بہن کا سوال ہے کہ ہمارے گھر کے باہر کوئی انڈے مارتا ہے یا دروازے پر رکھ جاتا ایسا بہت ہی دفعہ ہوا ہے کبھی انڈے مارتا ہے یا رکھ جاتا۔
تو میرے گھر والے کہتے ہیں کہ کوئی جادو ٹونا تو نہیں اس کا حساب لگوا لیتے ہیں۔
وہ بہن کہتی ہے شیخ محترم سے رہنمائی لے دیں۔
شکریہ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ:
دو صورتیں ہوسکتی ہیں:
یا تو کوئی ایسے ہی ٹینشن دینا چاہتا ہے یا پھر واقعتاً جادو وغیرہ کی غرض سے کوئی ایسا کرتا ہے۔
تو اسکے لئے سورۃ بقرہ گھر میں پڑھا کریں پابندی سے اور نماز کی پابندی و ذکر و اذکار کی پابندی کریں۔
ان شاءاللہ کچھ نہیں ہوگا۔
البتہ کسی مروج عامل وغیرہ سے حساب نکلوانا یا غیبی خبر نکلوانا کہ وہ حساب کتاب کر کے بغیر مریض کی تشخیص کے بتادے کہ اس پر جادو یا جن ہے اور کوئی علامات بھی نہ پوچھے تو ایسی معلومات نکلوانا شرعاً جائز نہیں۔
واللہ اعلم
فضیلۃ العالم فہد انصاری حفظہ اللہ




