سوال (4188)

ایک آدمی اس کی والدہ نے عمرہ کا ارادہ کیا تھا، لیکن وہ اپنی علالت کی وجہ سے نہیں جا سکتی ہے اور ضعیف العمر بھی ہے، تو کیا اس کا بیٹا یا کوئی اور اس کی طرف سے عمرہ ادا کر سکتا ہے؟

جواب

اگر وقتی علالت ہے تو انتظار کر لیا جائے، کیونکہ نیابت سے بہتر ہے کہ خود کرلیا جائے، نیابت تو انتہائی مجبوری کی صورت میں ہے، اگر وہ سفر کے قابل نہیں رہے، علالت کی وجہ سے آئندہ سال بھی سفر کے قابل نہیں ہو سکتا ہے، تو پھر ٹھیک ہے، بیٹا یا بیٹی میں سے کوئی بھی نیابت کر سکتا ہے، پہلے وہ خود عمرہ کرلے بعد میں نیابت کر لے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ