الوداع دسمبر 2023

31 دسمبر اس سال کی آخری رات بھی گزر گئی ہے۔
بس ایک ہندسہ بدلہ ہے ۔
باقی وہ ہی صبحیں۔۔۔۔۔۔
باقی وہ ہی شامیں۔۔۔۔۔۔
میرے پاس اور تو کچھ نہیں آپ کے لیے لیکن دل کے نہاں خانوں سے نکلی ہوئی اور اخلاص سے بھری ڈھیر ساری دعائیں ہیں۔

ویسے دعاؤں کا تو کوئی خاص رنگ نہیں ہوتا، مگر حدیث کے مفہوم کے مطابق دعائیں رنگ ضرور لاتی ہیں۔میری رب العالمین سے دعا ہے وہ آپکو اور آپ سے جڑے ہر رشتے کو اُن نعمتوں سے سرفراز فرمائے، جن میں آپ کے لیے خیر وبرکتیں ہوں،
عزت وقار ہو۔
راحتیں وسکون ہو۔
صحت و تندرستی ہو۔
ترقی و خوشحالی ہو۔
امن وامان ہو۔
ایمان وعمل ہو۔
دنیا اور آخرت کی کامیابی ہو۔

1) دعا ہے اُس رحمان سے کہ آپ پر رحم فرمائے۔

2) دعا ہے اُس رب العزت سے کہ اپ کی عزت کی حفاظت فرمائے۔

3) دعا ہے اُس غنی سے کہ آپ کو خوب نوازے۔

4) دعا ہے اُس مالک کائنات سے آپ کو ہر سچی خوشی عطاء فرمائے ۔

5) دعا ہے اُس مشکل کشا سے آپ کی سب مشکلات دور فرمائے ۔

6) دعا ہے اُس عفو سے آپ سے درگزر فرمائے ۔۔

7) دعا ہے اُس سلام سے کہ آپکو سلامتی عطا فرمائے ۔

8) دعا ہے اُس دستگیر سے کہ آپکی دستگیری فرمائے ۔

9) دعا ہے اُس خبیر سے کہ آپکی خبر گیری فرمائے۔

10) دعا ہے اُس علیم سے آپکی دلی مرادیں اور دعائیں قبول فرمائے ۔

11) دعا ہے اُس غفور الرحیم سے کہ آپکی بقیہ زندگی کے سارے گناہ معاف فرما دے ۔

12) دعا ہے اُس تواب الرحیم سے کہ آپکی کی ہر مانگی توبہ قبول فرمائے ۔۔

13) دعا ہے اُس کریم سے کہ آپ پر اپنا کرم فرماتا رہے ۔۔

14) دعا ہے اُس ظاہر سے کہ آپکی ظاہری زندگی کو ویسا بنا دے جیسا وہ چاہتا ہے.

15) دعا ہے اُس باطن سے کہ آپکی باطنی زندگی کو ویسا بنا دے جیسا وہ چاہتا ہے.

16) دعا ہے اُس رافع سے کہ آپکو بلندیاں عطاء فرمائے ۔

17) دعا ہے اُس معز سے کہ آپکو عزتیں عطاء فرمائے ۔

18) دعا ہے اُس ہادی سے کہ آپکو ہمیشہ صراط مستقیم پر قائم رکھے ۔

19) دعا ہے اُس نافع سے کہ آپکو نفع بخش زندگی عطاء فرمائے۔

20) دعا ہے اُس رزاق سے کہ آپکو رزق حلال عطاء فرمائے ۔۔

آمین یا رب العالمین

خیالات-ابن-الاعرابی

یہ بھی پڑھیں:نئے سال کا آغاز ایک جائزہ