سوال (3823)

قیامت کی علامات میں سے ایک علامت یہ ہے کہ پہلی رات کے چاند کو دوسری رات کا چاند سمجھا جائے گا۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ چاند معمول سے بڑا نظر آئے گا۔ پہلی رات کا چاند دیکھ کر کہا جائے گا کہ یہ تو دوسری رات کا چاند ہے۔ [معجم الاوسط للطبراني 41/7 سلسلة الاحاديث الصحيح: 1/ 36 حدیث 292]

جواب

جی ہاں یہ روایت صحیح جامع صغیر میں موجود ہے، حدیث کی اور کتابوں میں بھی موجود ہے کہ قیامت کی علاماتِ میں سے ہے کہ چاند موٹا ہو جائے گا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ