سوال 7754

السلام علیکم!

دَاوُوا مَرْضَاكُمْ بِالصَّدَقَةِ

؟ یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب

وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته یہ روایت سخت ضعیف اور بعض سند سے موضوع ومنکر ہے۔
دیکھیے علل الحديث لابن أبي حاتم الرازى :(640)2/ 614 ، 615 ،العلل المتناهية :2/ 3 ، شعب الإيمان للبيهقى :(3278) ،الضعيفة للألباني :(3492 ، 3591 ، 6162) اور یہ حسن بصری پر مرسل بیان ہوئی ہے المراسيل لأبي داود : 105 البتہ صدقہ( نفلی خیرات ) کرنے سے کئ تکالیف و مصائب دور ہو جاتے ہیں اور رزق میں برکت اور فرشتے کی دعا حاصل ہوتی ہے ۔

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ