سوال 7800

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ داڑھ درد کا بہترین دم بتا دیں کسی دوسرے کو کرنے کے لیے؟
جزاک اللہ خیرا کثیرا

جواب

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته، حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ جب سے وہ اسلام لائے ہیں، ان کے جسم میں درد رہتا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا جسم کے جس حصہ میں درد پاتے ہو، وہاں اپنا ہاتھ رکھ کر، تین دفعہ

بِسْمِ اللهِ

کہو
اور سات بار کہو

أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ

میں اللہ کی ذات اور اس کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں، دم کرتے وقت، اس شر سے جو میں پاتا ہوں اور جس سے میں ڈرتا ہوں
(صحیح مسلم حدیث نمبر : 5737)
جس کو درد ہے، وہ یہ دعا پڑھ لے، مذکورہ طریقے سے۔

فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ