سوال (4011)
سوال یہ ہے کہ اگر امام نماز پڑھا رہا ہو اور اس کے سامنے کوئی سترہ نہ ہو، بلکہ دیوار ہو، لیکن کوئی سترا نہیں ہے تو کیا نمازی اس کے سامنے سے گزر سکتے ہیں؟
جواب
اگر اس نے دیوار کو سترا بنایا ہوا ہے تو دیوار بھی سترا ہے، اگر دیوار قریب ہے، تو بندہ دیوار کے پیچھے سے گذرے، آگے سے گذرے گا تو حکم ہے کہ اس کو روکو، البتہ امام کو چاہیے اگر کوئی اور چیز نہیں ہے تو دیوار کو سترہ بنائے تاکہ گذرنے والا دیوار کے پیچھے سے گذرے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ