سوال 7799
السلام علیکم!
جس پر قرض ہو کیا اس کی نفلی عبادات قبول نہیں؟
جواب
قرض ہونا نوافل کے قبول نہ ہونے کی دلیل نہیں، لیکن قرض واجب الادا ہو اور آدمی استطاعت کے باوجود اسے ٹالتا رہے تو وہ گناہ گار ہے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَطْلُ الْغَنِيِّ ظُلْمٌ
مالدار کا ٹال مٹول کرنا صریح ظلم ہے
(صحیح البخاري حدیث نمبر : 2400)
واجب حق کو ادا کرنا نفل عبادت پر مقدم ہے، لیکن یوں کہنا کہ نفلی عبادت قبول نہیں ہوگی، یہ بات بلا دلیل ہے۔
ھذا ما عندي والله اعلم بالصواب
فضیلۃ العالم حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ




