سوال 7757
جب انسان واش روم میں نہانے کی حالت میں گرم پانی استعمال کریں، تو وہاں وہ بے لباس ہوتا ہے تو اس حالت میں وہ بسمہ اللہ پڑھ سکتا ہے؟
جواب
واش روم میں داخل ہوتے وقت باہر ہی بسم اللہ پڑھ لے، پھر اندر داخل ہو جائے۔
یہ کافی ہو جائے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته واش روم نہیں پڑھ سکتا ہے وضو کا ارادہ تھا یا غسل جنابت کا ارادہ تھا تو داخل ہونے سے پہلے بسم الله پڑھ لے تو کافی ہے۔
آخری بات وضو سے پہلے بسم الله پڑھنا نہ واجب ہے نہ سنت ہے ۔
اس متعلق تمام روایات غیر ثابت ہیں نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے وضو کی تفصیل ثقات حفاظ نے بیان کی ہے مگر کسی نے وضو سے پہلے بسم الله پڑھنے کا ذکر نہیں کیا ہے ۔
اسی طرح ہمارے علم کے مطابق وضو سے پہلے بسم الله پڑھنا صحابہ کرام رضوان الله تعالی علیھم اجمعین سے بھی ثابت نہیں ہے ۔
البتہ امام أحمد بن حنبل جہاں یہ وضاحت کرتے ہیں کہ اس باب میں کوئی مسند و صحیح حدیث ثابت نہیں ہے وہیں ساتھ کہتے ہیں کہ مجھے پسند نہیں کہ بھول کر یا عمدا اسے ترک کیا جائے۔
مسائل الإمام أحمد رواية أبي داود السجستاني:ص:11 دوسری روایت کے مطابق جب امام أحمد بن حنبل رحمة الله عليه سے سیدنا ابو سعید خدری رضی الله عنہ کی روایت کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا:
ﻟﻢ ﻳﺜﺒﺖ ﻋﻨﺪﻱ ﻫﺬا ﻭﻟﻜﻦ ﻳﻌﺠﺒﻨﻲ ﺃﻥ ﻳﻘﻮﻟﻪ
مسائل الإمام أحمد رواية ابنه عبد الله :(85) خلاصہ یہ کہ
ﻻ ﻭﺿﻮء ﻟﻤﻦ ﻟﻢ ﻳﺬﻛﺮ اﺳﻢ اﻟﻠﻪ ﻋﻠﻴﻪ
روایت جمیع اسانید کے ساتھ ساتھ معلول و ضعیف ہے ۔
عظیم محقق شیخ عبد الله بن عبد الرحمن السعد حفظه الله تعالى کی بھی یہی تحقیق ہے ان سے میں نے یوٹیوب پر اس متعلق سنا تھا کہ کوئی بھی روایت اس باب میں ثابت نہیں البتہ اسے برکت کے لئے پڑھ سکتے ہیں ۔
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ




