سوال (3999)

میرا سوال یہ ہے کہ گریجوٹی پر ہماری زکاۃ بنے گی یا نہیں بنے گی، گریجوٹی یہ ہے کہ ایک ہزار ہم دیتے ہیں، ایک ہزار کمپنی دیتی ہے، جب ہم جاب چھوڑیں گے تو کمپنی ہمیں گریجوٹی دے گی تو کیا اس جمع شدہ اماونٹ پر زکاۃ ہے؟

جواب

اصل میں کمپنی یا ادارے جو دیتے ہیں، وہ عام طور پہ سود کا پیسہ دیتے ہیں، اگر ایسا ہے تو اس میں زکاۃ نہیں ہے، باقی آپ کی اصل رقم ایک لاکھ پچھتر یا اسی ہزار یا اس سے زیادہ ہے تو اس میں زکاۃ ہے، جتنی بھی رقم ہو، اس کو ایک سال گذر گیا ہے، تو اس پر زکاۃ ہوگی، اگر وہ آپ کو بتائیں کہ یہ تعاون ہے، سود نہیں ہے، تو ٹوٹل رقم پر زکاۃ ہوگی۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ